ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کانفرنس سے خطاب میں اپنے سیاسی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آئندہ انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں سے روابط رکھنے والی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور ہم معتدل اہلسنت اور غیرتمند شیعہ امیدواروں کی حمایت کریں گے -
انہوں نے پیپلز پارٹی کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے -
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سکرٹری جنرل نے پاکستان میں جاری دہشتگردی میں امریکہ کو ملوث بتاکر کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور کونسل خانے دہشتگردی کے مراکز بن چکے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایران ،عراق اور لبنان میں شکست ہوچکی ہے اوراب شام میں بھی شکست ہوگی -کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دوسرے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا - پاکستان بھر سے آئے ہوئے ایک لاکھ کے قریب افراد اس کانفرنس میں شریک تھے -.......
/169