29 جون 2012 - 19:30

امام جمعہ سنندج نے کہا ہے کہ مختلف اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان وحدت اور اتحاد کے ذریعے ہی دشمنو ں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ابنا:امام جمعہ سنندج مولانا حسام الدین مجتہدی نے ۲۹جون کو اپنے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ دین اسلام ،آگاہی اورمختلف علوم کے حصول کا دین ہے اوراس دین میں کسی قسم کی سستی اور جہالت موجود نہیں ہے اوراس نے زندگی کے مکمل اورجامع پروگرام کوپیش کرکے انسانوں کی عزت وسربلندی کی راہ ہموارکی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپ بخوبی جانتا ہے کہ ان کے مادی اوربے بنیاد مکاتب کبھی بھی بشریت کی عزت اورسعادت کےضامن نہیں ہوسکتے ہیں اوراللہ تعالی کےفضل وکرم سے آج ہم دین اسلام کی اعلی تعلیمات کے مقابلے میں یورپ کی روز افرون حقارت اوربیچارگی کا مشاہدہ کررہےہیں۔امام جمعہ سنندج نے واضح کہا ہےکہ مسلمان اورمتدین جوانوں کے توسط سے اسلامی ممالک میں استعماری قلعے یکے بعد دیگرے منہدم ہورہے ہیں اورکفرواستکبار کوبخوبی معلوم ہے کہ اسلامی بیداری کی اس لہر کا سرچشمہ قرآن کریم کی آیات ہیں۔مولانا مجتہدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی برکت سے اس وقت ہمارے ملک کے مسلمان انتہائی آرام وسکون کی زندگی گزاررہے ہیں لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحادو وحدت پیدا کرکے اس عظیم نعمت کا تحفظ کریں۔

.......

/169