ابنا:انھوں نے آج ایک بیان میں حالیہ برسوں کے دوران ایران کی سائنسی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری دانشوروں اور اہم شخصیات کا قتل دشمنوں کی کمزوری اور ان کے خوف و ہراس نیز ایران کی سائنسی ترقی پر ان کی تشویش کا مظہر ہے ۔ ایران کے وزیر داخلہ جناب مصطفی نجار نے علاقے میں اسلامی بیداری کی جاری تحریک کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ مختلف ملکوں میں اسلام کی طرف رجحان بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن اس رجحان کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔.......
/169