28 جون 2012 - 19:30

مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی نے تحریر اسکوائر میں اپنے پہلے خطاب میں عوام کے سامنے حلف اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر کے استقلال اور عوامی مطالبات کی تکمیل کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

ابنا: مرسی نے کہ ملک میں طاقت و قدرت کا اصلی سرچمشہ عوام ہیں اور میں عوام کی امنگوں کے مطابق کام کروں گا انھوں نے کہا کہ کوئی ادارہ اور کوئی طاقت عوام کی قدرت و طاقت سے بالا تر نہیں ہے مرسی نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور عوام کی حمایت کی بدولت قانون کو پورے مصر میں لاگو کیا جائے گا اور مصر کی عظمت رفتہ کو دوبارہ واپس کیا جائےگا۔مرسی نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف کارروائي نہیں کریں گے لیکن ہر قسم کی کارروائی اور حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
 
.......

/169