ابنا: لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے 24 سالہ شیعہ محمد عمران ولد محمد اسلم کو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نشانہ بنایا۔ 24 سالہ شیعہ نوجوان محمد عمران ولد محمد اسلم کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اُن کی دوکان پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 24 سالہ شیعہ نوجوان محمد عمران ولد ممد اسلم موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی ریال خود کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردایک بار پھر اپنی کاروائی کامیاب بناتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئےزرائع کے مطابق شیعہ نوجوان نارتھ کراچی 4j بس اسٹاپ کا رہائشی تھا۔ناگن چورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا 24 سالہ شیعہ نوجوان محمد عمران کی تین دن پہلے شادی ہوئی تھی۔ 3 دن کی سہاگن کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں صرف شیعہ ہونے کے جرم میں بیوہ کردیا۔ شہید ہونے والا نوجوان کی پنچر کی دوکان تھی۔ نوجوان متوسط طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔ عباسی شہید اسپتال میں شیعہ نوجوانوں کی بڑی تعداد پہچنا شروع ہوگئی ہے۔پاکستان کا شمار اُن ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو سرے عام غصب کیا جاتا ہے۔ البتہ دیگر ممالک کی حکومت اور خود ریاستی ادارہ شیعہ دشمنی میں مصروف ہے جبکہ پاکستان میں حکومت اور ریاست کے دیگر ادارہ بشمول عسکری ادارے شیعہ دشمن دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہے۔ ریاست کی اہم شخصیات خود دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے......../169
28 جون 2012 - 19:30
News ID: 325669
ملک پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کھارادر میں کالعدم ملک دشمن دہشتگردوں فائرنگ سے محمد عمران ولد محمد اسلم نامی شیعہ نوجوان شہید ہوگئے۔