28 جون 2012 - 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی مُسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن سید ثقلین زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق زخمی ہونےو الے سید ثقلین کاظمی ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلہ سیدین کے رہائشی تھے۔ دہشتگردوں نے آج سید ثقلین کاظمی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سید ثقلین کاظمی زخمی ہوگئے زخمی حالت میں اُنھیں بھکر کے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹر کے مطابق اُن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ تمام مومنین و مومنات سے دُعائے صحت کی اپیل ہے۔کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی مُسلح کاروائی حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پورے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہے مگر سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں لگام دینے میں ناکام رہے ہے......./169