ابنا: علی لاریجانی نے جمعرات کے روز ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران مغربی اور سامراجی طاقتوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بڑی بڑی باتیں کیں لیکن ان میں ننانوے فید صد باتیں صرف باتیں ہی تھیں ، عمل کہیں نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ بش کے دورۂ صدارت میں ایران پر فوجی حملہ کی بات کہی گئي لیکن حملہ نہیں ہوا کیونکہ فریق مخالف کے پاس بصیرت اور مجاہدت نہیں تھی۔علی لاریجانی نے کہا کہ اگر آج ایران سامراجی طاقتوں کے مقابل استقامت و مزاحمت کر رہا ہے تو بصیرت اور مجاہدت کے جذبہ کی وجہ سے ہے۔......./169
28 جون 2012 - 19:30
News ID: 325662
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی بین الاقوامی میدان میں بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن یہ باتیں قوموں کو ہراساں کرنے کے لئے ہیں۔