ابنا: سعید جلیلی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کو لکھے گئے اپنے خط میں گروپ پانچ جمع ایک اور عالمی طاقتوں کو ایران کے خلاف ہر طرح کے غیر تعمیری اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔سعید جلیلی نے ایشٹون کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات صرف تعاون کے دائرے میں کامیاب ہوں گے اور منطق پر ناجائز اقدامات کو ترجیح دینے والے لوگ مذاکرات کو نقصان پہنچائيں گے۔واضح ر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان انیس جون کو ماسکو میں دو روزہ مذاکرات ہوئے تھے۔گروپ پانچ جمع ایک میں برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور امریکہ نیز جرمنی شامل ہیں۔ماسکو مذاکرات میں فریقین نے تین جولائي کو استنبول میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات کئے جانے پر اتفاق کیا تھا۔......./169
28 جون 2012 - 19:30
News ID: 325661
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کے نام خط میں ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدامات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔