27 جون 2012 - 19:30

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے تین ایرانی جزائر کے بارے میں امارات کے بے بنیاد اور غلط دعوے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: امارات کی مسلح افواج کے سربراہ شہزادہ شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوابامہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور گفتگو لنچ کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں ایران کے تین جزيروں کے بارے میں امارات کے غلط اور بے بنیاد دعوے کی حمایت کی گئي ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ  ایران کے تین جزیروں کے بارے میں امارات کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے ادھر ایران نے باہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے بارے میں کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا ایرانی جزیرے ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں۔......./169