ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کریشنا نے آج اپنے ملک کے دار الحکومت نئی دہلی میں منعقدہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان، مشرقی اور وسطی ایشیاء میں رابطہ پل کا کردار ادا کرسکتا ہے یہ تجویز پیش کی کہ افغانستان میں سرمایوں کو ایسی راہ پر لے جائےجانے کی ضرورت ہے جو افغانستان اور سرمایہ کار، دونوں کیلئے مفید واقع ہو ۔ انھوں نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ افغانستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس اسٹریٹیجیک تعاون کے ایک ایسے سمجھوتے میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے مستحکم محّرک ہے جس پر افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے دورے کے دوران ہندوستان اور افغانستان کے درمیان اکتوبر سنہ 2011 میں دستخط ہوئے تھے ۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے وزیر خارجہ زلمئی رسول نے بھی کہا کہ کابل کی حکومت نے صنعتی ہونے اور بے روزگاری کے خاتمے نیز معاشی خود انحصاری کے پس منظر میں نجی شعبوں کے فروغ کے عمل کو خاصطور سے ترجیح دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے زیر عنواں یہ ایک روزہ کانفرنس افغانستان کے پڑوسی ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے آج ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔......./169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325489
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کریشنا نے کہا ہے کہ افغانستان، تجارت اور ٹرانسپورٹ کے ایک ایسے مرکز میں تبدیل ہوتا جارہا ہے جو وسطی ایشیاء کو ہندوستان ۔ چین ۔ روس ۔ اور ترکی کی منڈیوں اور مشرقی و جنوبی ایشیاء کی معیشت کو ایک دوسرے سے متصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔