




















................
/110
شُہدائے آئی ٹی یونیورسٹی کی یاد میں اور کوئٹہ میں جاری دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں اور صوبائی حکومت و انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف پرُامن احتجاجی شمع بردار ریلی امام بارگاہ نیچاری علمدار روڈ کوئٹہ سے برآمد ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے شُہدائے آئی ٹی یونیورسٹی کی یاد میں موم بتیاں اٹھائی ہوئی تھیں۔ اس دوران صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی اور آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء پر حملے کو پاکستان کے مستقبل پر حملہ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں ریلی علمدار روڈ سے گنج شُہداء (بہشت زینب (س)) ہزارہ قبرستان پہنـچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شہیدوں کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔





















................
/110