ابنا: اخوان آن لائن کے مطابق مصر کي سياسي جماعت انصاف اور آزادي پارٹي کے سکريٹري اسامہ سليمان نے کہا ہے کہ جس وقت صدارتي انتخابات کے اميدوار محمد مرسي کي کاميابي کا اعلان کيا گيا تھا وہ لمحہ مصر کي تاريخ کا انتہائي ياد گار لمحہ تھا اور اس وقت ملک اور بيرون ملک مصري عوام کي عظمت و کرامت دوبارہ بحال ہوئي -مصر کي انصاف و آزادي پارٹي کے رہنما نے کہا کہ ہم مصري عوام سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ اپنے وطن کے سچے سپاہي بن کر خدمت کريں ، تاکہ مصر ايک بارپھر اپنا حقيقي مقام حاصل کرلے - انہوں نے کہا کہ مصر کا سياسي منظرنامہ کچھ اس طرح پيش کيا جائے کہ ملک کا آئندہ صدر پورے اختيار کے ساتھ حکومت کرے اور ملک کے سبھي معاملات عوام کي فلاح و بہبود کے لئے ہوں مصر کي انصاف و آزادي پارٹي کے رہنما نے فوجي کونسل سے کہا کہ وہ اقتدار ملک کے منتخب صدر کے حوالے کردے اور ملک ميں صحيح معنوں ميں سياسي سرگرميوں کو زندہ کرے -محمد مرسي کي صدارتي انتخابات ميں کاميابي کے بعد پورے مصر ميں ابھي بھي جشن منايا جارہا ہے مگر لوگ قاہرہ کے التحرير اسکوائر سميت ديگر شہرو ں ميں بدستور اجتماعات کے ذريعے فوجي کونسل سے مطالبہ کررہے ہيں کہ وہ پارليمنٹ کو بحال کرے......../169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325224
مصرميں اخوان المسلمين کي سياسي جماعت انصاف اور آزادي پارٹي نے کہا ہے کہ جب تک انقلاب کے سارے مقاصد پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک مصري عوام شہروں کے اہم اسکوائر پر موجود رہيں گے -