26 جون 2012 - 19:30

ترکی کے سیاسی اور صحافتی حلقے حکومت انقرہ کو ترک فضائیہ کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔

ابنا: ترکی کے جمہوریت اخبار نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب سربراہ کامر گنچ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اردوغان کی حکومت ترک فضائيہ کے طیارے کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ ادھر انقرہ کی کمیونسٹ پارٹی نے بھی اردوغان کی حکومت کو ہی ترک فضائيہ کی تباہی کا ذمہ دار قراردیا ہے اور کہا ہےکہ انقرہ حکومت نے یہ کھیل امریکہ اور صہیونی ریاست کی حمایت سے شروع کیا ہے۔ ترک صحافی اورھام پورسالی نے روزنامہ جمہوریت میں لکھا ہے کہ لوگ اب بھی اردوغان حکومت کے فریب میں آرہے ہیں اور انقرہ عملی طور پر شام میں بحران سازی میں کردار ادا کررہا ہے۔ ترکی کے ایک اور صحافی نے لکھا ہے کہ شام کی ساحلی سرحدوں میں ترک فضائيہ کے طیارے کا سرنگوں ہونا شام کے خلاف اردغان حکومت کی مکارانہ پالیسیوں کے جاری رہنے کی علامت ہے۔انہوں نے لکھا ہےکہ انقرہ حکومت امریکہ کی آلہ کار بن چکی ہے اور امریکہ ترکی کوشام کے ساتھ جنگ میں جھونک کر  صہیونی ریاست  کے فائدے میں اپنے سامراجی اھداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ شام کی حدود میں ترکی کے ایک جنگي طیارے کے مار ےگرائےجانے کے بعد ترک فوج نے اپنے ٹینک شام کی سرحد کےساتھ تعینات کردئے ہیں۔......./169