ابنا: یہ تجویز نومبر سنہ 2008 میں ممبئی میں دہشتگردانہ حملوں کے ایک اہم منصوبے ساز کی گرفتاری کے بعد پیش کی گئی ۔ پاکستان کے ہائی کمیشن نے ایک بیان میں جنوبی ایشیاء میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اسی طرح انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی دہلی اور اسلام آباد کے مشترکہ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، دہشتگردی کے خلاف مہم میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے ۔ نومبر سنہ 2008 میں ممبئی کے دہشتگردانہ حملوں کے ایک اہم منصوبے ساز الیاس ابو حمزہ کو ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی کے اندراگاندھی ایر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ ممبئی کے ان حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے ۔ دہشتگردی کے خلاف مہم میں مشترکہ تعاون کے بارے میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی جانب سے یہ تجویز ایسی حالت میں پیش کی گئی ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات کے تناظر میں وسیع پیمانے پر تجارتی گفتگو ہوئی ہے یہانتکہ حکومت پاکستان نے ہندوستان کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک بھی قرار دیا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان، ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دیکر کہ جن میں فریقین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا بتدریج ان شعبوں میں بھی اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ جن میں فریقین کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے تجارتی حکام کے بڑھتے ہوئے صلاح و مشورے کے ساتھہ ساتھہ ان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کریشنا 19/ جولائی کوپاکستان کا دورہ کرنے والے تھے جو ہندوستان کے صدارتی انتخابات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ۔ تاہم ایس ایم کریشنا نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھہ اختلافات رفتہ رفتہ حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور فریقین کے درمیان اختلافات کے فوری حل کی توقع رکھنا منطقی نہیں ہوگی ۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے حالیہ سیاسی بحران اور اس ملک کے وزیر اعظم کی برطرفی جیسے مسائل کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ ایسی حالت میں کہ پاکستان میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ہندوستان کی حکومت اس بات کی توقع نہیں رکھتی کہ دو طرفہ مسائل، تیزی کے ساتھہ حل ہوجائیں گے ۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے سست رفتارعمل کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ ساٹھہ برسوں سے مسائل جاری ہیں اور مختصر مدت میں ان کے بنیادی حل کی توقع نہیں رکھی جاسکتی تاہم اہم مسئلہ یہ ہے کہ فریقین کے درمیان امن کا عمل جاری رہے ۔ ایس ایم کریشنا نے اس سوال کے جواب میں کہ ہندوستان جموں و کشمیر کی کنٹرول لائن پر تشدد بند کئے جانے کے مسئلے پر کوئی کاروائی کررہا ہے؟ کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کی جانب سے پرامن ماحول میں زندگی بسر کرنے کیلئے سچّائی و صداقت کے ساتھہ کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔......./169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325117
ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے حکومت ہندوستان کو دہشتگردی کے خلاف مہم میں مشترکہ تعاون کی تجویز پیش کی ہے ۔