ابنا: ولاديمير پوتين نے بيت المقدس ميں صہيوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو سے ملاقات کے بعد کہا کہ شام ميں جمہوري طريقے سے اصلاحات غيرملکي مداخلت کے بغير انجام پاني چاہئے -روسي صدر نے شام ميں متحارب فريقوں سے کہاکہ وہ مذاکرات کي ميز پرآئيں انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا واحد حل مذاکرات ہے - شام ميں جاري لڑائيوں کے آغاز سے اب تک روس ہميشہ اس ملک ميں غيرملکي مداخلت کي مذمت اور مخالفت کرتا رہا ہے - بيجنگ اور ماسکو اس سلسلے ميں شام کے خلاف قراردادوں کو بھي سلامتي کونسل ميں ويٹو کرچکے ہيں - اس کے مقابلے ميں مغربي ممالک اور ان کے بعض عرب اتحادي حکومتيں يہ کوشش کررہي ہيں کہ روس اور چين کي حمايت حاصل کرکے شام ميں فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کريں......../169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 325026
روس کے صدر ولاديمير پوتين نے ايک بار پھر شام ميں غيرملکي مداخلت کے بارے ميں خبردار کيا ہے.