ابنا: کيليفورنيا ميں مختلف ٹريڈيونينوں، پادريوں اور سماجي تنظيموں نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کے مالياتي اداروں کے ذريعے لوگوں کي املاک اور گھروں کو ضبط کئے جانے کے اقدام کے خلاف مظاہرہ کريں گے -بڑي تعداد ميں لوگ دوسرے شہروں سے ان مظاہروں ميں شرکت کے لئے کيليفورنيا پہنچ چکے ہيں-اس سے پہلے امريکي شہريوں نے کہ جن کے مکانات اور املاک بينکوں اور مالي اداروں نے ضبط کرلئےہيں، امريکي سينٹ کے اجلاس کے دوران نعرے لگا کر حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کي مذمت کي تھي-اس واقعے کے بعد پوليس نے نعرے لگانےوالوں کو سينٹ کي عمارت سے باہر نکال ديا - اس درميان امريکا کے انساني حقوق کے دسيوں ہزار کارکنوں نے رياست ايريزونا کے شہر ماريکوپا کاؤنٹي ميں جيل کے سامنے مظاہرہ کرکے اس شہر کي جيل ميں انساني حقوق کي پائمالي کے واقعات پر احتجاج کيا- مظاہرين نے ماريکوپا کاؤنٹي کي جيل ميں قيديوں پر تشدد کے واقعات کي مذمت کي اور انہيں انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي قرارديا- اسي طرح کا مظاہرہ کچھ دنوں قبل رياست ورجينيا ميں بھي ہوا تھا جب وہاں کي جيلوں ميں بند قيديوں نے بھوک ہڑتال کردي تھي........./169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 325020
امريکي رياست کيليفورنيا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکنوں نے ايک بار پھر مظاہرے کا اعلان کيا ہے.