ابنا: انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں تاکید کے ساتھہ کہا کہ قبرص اس حوالے سے کافی اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے قبرص کے مشرق وسطی کے قریب واقع ہونے اور علاقے میں ایران کی اہم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ موجودہ توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیں اور فریقین کے درمیان دستخط شدہ سمجھوتوں پر عملدرآمد کریں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے اسی طرح اپنے دورۂ قبرص میں اس ملک کے صدر سے ملاقات کی اور انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا پیغام پیش کیا ۔......./169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 324989
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب علی اکبر صالحی نے اپنے دورۂ قبرص میں ایران اور یورپی یونین کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے یورپی یونین کے آئندہ کے چیئرمین ملک کی حیثیت سے قبرص کے اقدامات کو موثر قرار دیا ۔