25 جون 2012 - 19:30

مصر میں سلفی پارٹی کے رکن نے فوجی کونسل کو امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کا آلہ کار قراردیا ہے۔

الفجر ویب سائٹ کے مطابق شیخ حازم صلاح ابو اسماعیل نے کہا ہےکہ فوجی کونسل امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کی آلہ کار ہے اور ملت مصر کو مرسی کے صدر بننے کی خوشی میں التحریر اسکوائر خالی نہیں کرنا چاہیے۔ یاد رہے شیخ حازم صلاح ابواسماعیل بھی صدارتی نامزد تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرسی اور قوم کے درمیان جو اعتماد قائم ہوچکا ہے اسے توڑنا نہیں چاہیے۔ 

انہوں نے کہاکہ فوج ملک کی خدمت کرنے کے لئے ہوتی ہے حکومت کے لئے نہیں لھذا جس ملک میں بھی فوج نے حکومت سنبھالی ہے وہاں عوام کا حق حاکمیت مکمل طرح سے پامال ہوکر رہ گيا ہے۔یاد رہے مصر میں حالیہ صدارتی انتخابات میں اسلام پسندوں کے امیدوار محمد مرسی کو کامیابی ملی ہے۔ مصر کی تاریخ میں یہ پہلا منتخب صدر ہے۔
........
/169