ابنا: آج نیوز کا مرکزی دفتر کراچی میں ہے۔ طالبان کی اس دہشتگردی میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان نے اس حملے کا جواز پیش کرتےہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ نجی ٹی وی طالبان کی صحیح ترجمانی نہیں کررہا تھا۔
ادھر آج نیوز کے مطابق موٹر سائيکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے آج اس ٹی وی کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا۔ آج نیوز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جو حملہ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ طالبان کی فائرنگ میں باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آج نیوز کا کہنا ہےکہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جبکہ وزیر اعظم کراچی میں موجود ہیں جس کی بنا پر ہائي سکیوریٹی الرٹ ہے ۔ پاکستان کی مختلف صحافتی تنظیموں نے آج نیوز پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
.......
/169