25 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے۔

ابنا: اس عالمی کانفرنس کا مقصد منشیات کے خلاف برسرپیکار ملکوں کے درمیاں ہماہنگي اور معلومات کا تبادلہ ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی، وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار اور وزیر صحت محترمہ ڈاکٹر مرضیہ وحید دستجردی شرکت کررہی ہیں۔ اس کانفرنس میں بعض عالمی تنظیموں کے عھدیدار اور بیرونی ملکون کے سفیر بھی شریک ہیں۔ انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی اس کانفرنس میں اقوام متحدہ میں انسداد منشیات شعبے کے سربراہ نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انشداد منشیات کے شعبے میں بھی اپنی کارکردگي سے مثال قائم کردی ہے اور اس ضمن میں سب سے زیادہ شہید پیش کئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایران نے نشے کی لت کی روک تھام کرنے کے نہایت موثر پروگرام بنائے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ میں انسداد منشیات کے دفتر کے سربراہ جرمی ڈاگلس نے اسلام آباد میں انسداد منشیات کی کانفرس میں منشیات سے مقابلہ کرنے میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ایران کے خصوصی تعاون کو سراہا۔
.......
/169