ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے بیان میں ملت مصر اور دنیا کی آزاد ضمیر قوموں کو عالمی سامراج کے مقابلے میں ملت مصر کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی گئي ہے ۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ مصر میں اسلام پسندوں کی کامیابی اسلام پسندی میں فروغ اور بدعنوان طاقتوں کے مراکز نیز تسلط پسند حکومتوں کے خاتمے کے آغاز کی علامت ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دنیا ایک بار پھر دیکھ رہی ہے کہ مصر میں امریکہ اور سامراج سے وابستہ ایک اور حکومت سرنگون ہورہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے مصر کی فوج سے کہا ہےکہ وہ مصر کو اسلامی بنیادوں پر متحد کرنے اور ترقی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ یاد رہے مصر ميں اخوان المسلمین کے نامزد امیدوار محمد مرسی صدارتی انتخابات میں تقریبا باون فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوگۓ ہیں۔
.......
/169