ابنا: سرگئي لاوروف نے آج روس کے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم اور بااثر ملک ہے لہذا شام سے متعلق عالمی کانفرنس میں اس کی شرکت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شام کے فریقوں پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام حلقوں کو کانفرنس میں دعوت دی جائے اور بلاشبہ ایران ان ہی بااثر ملکوں میں ایک ہے۔ سرگئي لاوروف نے بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے کی ضرورت پرمبنی امریکہ کے موقف کی مذمت کی۔ روسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل روس کے ٹی وی چینل ون سے گفتگو میں ان خبروں کی تردید کی تھی کہ روس نے شام کو جنگي ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی یہ رپورٹیں کہ روس نے شام کو جنگي ہیلی کاپٹر روانہ کئے ہیں بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے برخلاف روس کے جہاز ایم وی آلائيڈ نے شام کو ہیلی کاپٹر کے کل پرزے پہنچائے ہیں اور اس جہاز پر کسی طرح کا جنگي ساز و سامان نہیں تھا۔......./169
24 جون 2012 - 19:30
News ID: 324786
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ شام سے متعلق عالمی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت نہایت اہمیت رکھتی ہے۔