ابنا: جنرل محمد علی جعفری نے ہفتۂ پاسدار کی مناسبت سے کہا کہ سپاہ پاسداران ہمیشہ اسلامی انقلاب کی مستحکم پشت پناہ رہی ہے اور اس نے اسلامی انقلاب اور ایران کے نظام کی حفاظت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور ہر جگہ اسلام اور ایران کا پرچم طاقت و استحکام سے لہرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہر مشکل کا حل خود ہی نکالتی ہے اور انٹیلجنس کے لحاظ سے اسے ہمیشہ دشمن پر برتری حاصل رہی ہے۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ سپاہ پاسدران اسلامی انقلاب ملک کی سیاسی اقدار کی بھی محافظ ہے اور سپاہ کوئي سیاسی پارٹی نہیں بلکہ اس وقت میدان سیاست میں داخل ہوتی ہے جب بیرونی یا داخلی عناصر اسلامی انقلاب کے لئے خطرے پیدا کرتے ہیں۔
.......
/169