ابنا: سید حسن فیروزآبادی نے مصر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دینی سیاسی حکومت کے جواز کا سرچشمہ عوام کے ووٹ ہوتے ہیں اور مصر کی حکمران فوجی کونسل چونکہ معزول ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی منصوب کردہ ہے اس لۓ یہ قانونی اور سیاسی جواز کی حامل نہیں ہے۔ سید حسن فیروزآبادی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت بھی ہر طرح کے سیاسی جواز سے عاری ہے اور خطے کی بعض دوسری حکومتوں کی صورتحال بھی اسی سے ملتی جلتی ہے۔ لیکن عالمی ادارے اور دنیا کے سیاسی حکام ان ناجائز حکومتوں کے سلسلے میں خاموشی اختیار کۓ ہوئےہیں۔ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس سلسلے میں کسی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کررہی ہے۔......./169
24 جون 2012 - 19:30
News ID: 324762
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ سید حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ مصر کی حکمران فوجی کونسل کی کوئي قانونی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے۔