23 جون 2012 - 19:30

امريکہ کے صدر باراک اوباما نے کانگريس کو ملک کي معاشي بدحالي کا اصل ذمہ دار قرار دے ديا ہے-

ابنا:  اپنے ہفتہ واري خطاب کے دوران باراک اوباما نے کانگريس کو بے روزگاري کی شرح ميں اضافے سميت تمام اقتصادي مشکلات کي ذمہ دار قرار ديا- انہوں نے دعوي کيا کہ کانگريس  کي جانب سے ٹرانسپورٹ بل کي منظوري ميں تاخير کي وجہ سے ہزاروں کي تعداد ميں لوگ بے روزگار ہوگئے ہيں-باراک اواباما نے کہا کہ کانگريس کي رخنہ اندازيوں کي وجہ سے پچھتر لاکھ امريکي طلبا اسکولوں اور کالجوں ميں جانے سے محروم ہوجائيں گے- انہوں نے کہا کہ  مناسب ديکھ بھال نہ ہونے کے سبب سڑکوں، پلوں اور رابطہ شاہراہوں کي صورتحال انتہائي ناگفتہ بہ ہوگئي ہے اور انہيں دوبارہ تعمير کرنے کي ضرورت ہے ليکن ايوان نمائندگان تعميراتي بل کي منظوري سے گريز کر رہا ہے-......./169