22 جون 2012 - 19:30

لاہور میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے بھٹی امام بارگاہ لاہور کے متولی جناب آصف میاں شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق 40 سالہ میاں آصف کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اُن کے گھر کے باہر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ بھٹی کے متولی 40 سالہ میاں آصف زخمی ہوگئے تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر 40میاں آصف زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید کی میت کو مقامی اسپتال سے امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔پنجاب نواز حکومت کی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگروں کی کھلے عام دہشتگردی جاری ہے۔ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو لگام دینے کے بجائے شہباز طالبان حکومت کے اہم عہدیدار خود ان دہشتگردوں کےہمراہ جلسے کرتے ہوئے نظر آتے ہے۔ طالبان کے نظریے سے یکہجہتی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے جلسے میں شرکت شریف طالبان برادران حکومت کا منشور رہا ہے۔ معلوم نہیں ضیاالحق ناسور کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے جس کی قسم خود نواز شریف نے کھائی تھی اور کتنے معصوم شیعہ مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر قتل کیا جائے گا......../169