ابنا: مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں رضا کار فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد رضا نقدی نے مغربی اور بعض عربی ممالک کی شام کے خلاف مشترکہ صف بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شامی عوام اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں ان کی حمایت ہمارا قدرتی ، اخلاقی اور اسلامی فریضہ ہے کیونکہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف کھڑے ہیں ۔ انھوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم نے واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ ہم ہر اس قوم اور حکومت کی حمایت کرتے ہیں جو غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ہو اور شامی عوام اور حکومت کی حمایت ہم پر اس لئے ضروری ہے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ بعض علاقائی عرب حکمرانوں کے ذریعہ شام میں اسرائیل کی حمایت میں ایک دفاعی لائن بنانا چاہتا ہے جس میں اسے ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔......./169
21 جون 2012 - 19:30
News ID: 323962
رضا کار فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران شام کے عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھےگا اس لئے کے شام کا اسرائيل کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہے اور ہم اسرائیل کے مخالف محاذ کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔