ابنا: راکٹ حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق کانسی روڈ رہائشی جبکہ قندھاری بازار کمرشل علاقہ ہے جہاں نامعلوم سمت سے راکٹ حملے کئے گئے، ایک راکٹ دکان پر جبکہ دوسرا مکان پر گرا۔
اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع واشک ميں چيک پوسٹ پر حملہ، 2 ليويز اہلکار جاں بحق
ضلع واشک کے علاقے ناگ ميں نامعلوم افراد نے ليويز چيک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو جاں بحق جبکہ ايک کو زخمي کرديا، حملہ آور اسلحہ اور وائريس سيٹ لے کر فرار ہوگئے. ليويز ذرائع کے مطابق موٹرسائيکل پر سوار 4 مسلح افراد نے واشک کي تحصيل ناگ کي ليويز چيک پوسٹ پر حملہ کرديا. مسلح افراد کي فائرنگ سے 2 ليويز اہلکار محمد نصير اور محمد يوسف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ايک اہلکار نظام الدين زخمي ہوا جسے طبي امداد کيلئے مقامي اسپتال منتقل کرديا گيا. ليويز ذرائع کے مطابق حملہ آور ليويز اہلکاروں کا اسلحہ اور وائر ليس سيٹ بھي لے جانے ميں کامياب ہوگئے. واقعے کي اطلاع ملنے پر ليويز حکام موقع پر پہنچ گئے ہيں اور علاقے کو گھيرے ميں ليکر ملزمان کي تلاش شروع کردي ہے.
بشکریہ از ہزارہ ٹرائب ڈاٹ کام اور جنگ ڈاٹ نیٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110