19 جون 2012 - 19:30

افغانستان ميں امريکا کے تازہ ہوائي حملوں ميں کم سے کم اکيس افراد ہلاک ہوگئے -

ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ کنٹر کے گورنر کے ترجمان نے بتايا ہےکہ  صوبے کے واتے پور اور مانوگي اضلاع ميں امريکا کے تازہ ہوائي حملوں ميں اکيس افراد مارے گئے -

انہوں نے صحافيوں کو بتايا ہےکہ مارے جانے والے طالبان تھے ليکن ابھي طالبان نے اس سلسلے ميں کوئي ردعمل ظاہر نہيں کيا ہے -   امريکا ہميشہ اپنے حملوں ميں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوي کرتا ہے ليکن اکثر بعد ميں ثابت ہوتا ہے کہ عام شہري مارے گئے ہيں - 

ادھر خوست ميں ايک دھماکے ميں کم سے کم گيارہ افراد مارے گئے - رپورٹ کے مطابق دھماکہ نيٹو اور افغان فوج کے  ايک مشترکہ کارواں کے راستے ميں کيا گيا جس ميں آٹھ عام شہري اور تين پوليس اہلکار مارے گئے اور بہت سے زخمي ہوئے

.......

/169