ابنا: وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹکنالوجی رضا تقی پور نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے بعض حکومتوں کے انٹرنیٹ حملوں کی شکایت کی ہے اور جینوا میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے اجلاس میں بھی ایران کے نمائندے نے سرکاری طور پر اس سلسلے میں شکایت کی ہے۔
رضا تقی پور نے کہا کہ بعض حکومتوں کی ریاستی سائبر دہشتگردی ایران میں دیکھی گئي ہے۔ رضا تقی پور نے انٹرنیٹ وائرسوں منجملہ نئے وائرس فلیم سے مقابلہ کرنے پر ایران کی آمادگي کا اظہار کیا اورکہاکہ ایران سب سے پہلا ملک تھا جس نے اس وائرس کا توڑ بنایا تھا۔یاد رہے بعض مغربی ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت نے فلیم نامی وائرس بنایا تھا اس سے قبل صیہونی حکومت اور امریکہ نے اسٹاکس نیٹ نامی وائرس بنایا تھا۔
........
/169