18 جون 2012 - 19:30

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں شیعہ آبادی میں کالعدم ملک دشمن دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6شیعہ مومنین زخمی ہوگئے ہے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں شیعہ آبادی پر حملہ کردیا، دہشتگردوں نے امام بارگاہ حسینی امام بارگاہ پر بیٹھے 6شیعہ نوجوانوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ زرائع بتاتے ہے کہ شیعہ نوجوانوں پر حملے میں بدنام زمانہ دہشتگرد لیاقت بنگش گروپ شامل ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے دہشتگردوں کو سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے، زخمیوں میں علی، عدنان، ناصر، مدثر، جواد، عاطف شامل ہے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

کالعدم جماعت کی ایماء پر لیاقت بنگش گروپ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنننے والے بے گناہ شیعہ مسلمانوں میں سے چند افراد کے نام درج زیل ہے،30سالہ عاطف حسین ولد افضل، 20 سالہ جواد حسین ولد عشفاق حسین، 15 سالہ سید احسن حسین ولد عابد حسین، 38 سالہ سید علی رضا ولد غلاب حسین،

واضع رہے کہ لیاقت بنگش جسے کئی دہشتگردوں کو کراچی میں لسانی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے، سپاہصحابہ کے ایریا انچارچ خود ان تنظیموں کے عہدہدار کی حیثیت سے کام کرتے ہے، جب بھی حکومتی اور سکیورٹی ادارہ مصلحت پسندی یا خوف کاشکار ہے، یہ خوف مسلسل شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سبب بن رہا ہے۔ خواص کی خاموشی ملت میں اور تشویش کا باعث بنتی جارہی ہے مگر خوش قسمتی سے خواص کی خاموشی تبدیلی کا سبب بن رہی ہے، نوجوانوں کے زہنوں میں پیدا ہونے والا انقلاب انشااللہ اس بوڑھے نظام کو تبدیل کر دیں گا۔.....

/169