اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ مسلمان ہیں؛ کہا جاتا ہے کہ بعض مسلمان کہلانے والوں نے ایک بدھ خاتون کی عزت پر حملہ کرکے اس کو قتل کیا تو بدھ مت کے بظاہر پرامن حامیوں اور بدھ مت کے مندروں کے وردی پوش شاگردوں نے فسادات کا آغاز کیا اور مسلمانوں کی جان و مال پر رحم کرنا جائز نہ سمجھا؛ ان کے گھروں کو آگ لگادی اور انہیں بےگھر کردیا وہ بنگلہ دیش کی سرحدوں کی طرف بھاگے لیکن بنگلادیش نے بھی انہیں پناہ دینے سے انکار کردیا اور بین الاقوامی اداروں نے بھی اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا ہے کیونکہ خانہ و کاشانہ چھوڑنے پر مجبور میانماری عوام مسلمان ہیں اور مسلمانوں کا جو نام عالمی دہشت گردوں نے روشن کیا ہے اس کی بنا پر بہت سوں کو اب برما کے مسلمانوں پر بھی کسی کو بظاہر ترس نہيں آتا اور جہاں تک مسلم ممالک بالخصوص تیل کی دولت سے مالامال ملکوں کا تعلق ہے تو ان بے بیچاروں کو تو اسرائیل اور امریکہ کے مفاد کی خاطر مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے فرصت ہی نہيں ملتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /110

















