ابنا: تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 سال پہلے کراچی کے علاقے سولجر بازار کے ڈاکٹر علی رضا بیرانی کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں ـ جن کی شناخت اعظم، عطاء اللہ کے نام سے ہوئی تھی ـ نے نشانہ بنایا تھا، دونوں دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
سزا یافتہ دہشتگردوں نے صدر آصف علی زرداری سے رحم کی اپیل کی تھی مگر صدر آصف علی زرداری نے رحم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ جس کے تحت دونوں دہشتگرد 26 جون کو پھانسی کی سزا دی جائے گی۔۔
پاکستان میں گزشتہ 20 سالوں میں بالخصوص کراچی میں کئی شیعہ ڈاکٹروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ نظام عدل کی کمزوری اور جیف جسٹس کی نا اہلی کی وجہ سے دہشتگرد اکثر و بیشتر رہا ہوجاتے ہیں اور پھر دوبارہ اہل تشیع کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہيں جس سے پاکستان کے نظام عدل کی کمزوری کا اندازہ آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔
یادرہے کہ لشکر جھنگوی کے بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق سمیت سینکڑوں انتہائی خطرناک دہشتگرد عدلیہ نے آزاد کردیئے ہیں جبکہ بہت سوں کو پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے جیلوں سے فرار کرایا گیا ہے۔
.......
/169