ابنا: علاءالدین بروجردی نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے موقع پر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں مذاکرات کا جاری رہنا فریقوں کا اتفاقات اور اپنے وعدوں پر قائم رہنےپر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ملکوں کو استنبول اور بغداد کے معاہدوں کا پابند رہنا ہوگا اور اگر وہ اپنےوعدوں پر پابند نہ رہ سکے تو ان مذاکرات کا کوئي فائدہ نہ ہوگا۔
علاالدین بروجردی نے کہا کہ مغرب نے سیاسی اھداف کےتحت اسلامی جمہوریہ ایرن کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کی ہیں لیکن اسے کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے بنابریں ان کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ وہ اپنے وعدوں پر باقی رہیں اور ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرلیں۔
یاد رہے ماسکو میں اٹھارہ اور انیس جون کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں مذاکرات ہونگے۔ اس سے پہلے گذشتہ مہینوں میں استنبول اور بغداد میں مذاکرات ہوئے تھے۔.......
/169