16 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی انٹیلیجنس کے گمنام سپاہیوں کو ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے قاتلوں کی گرفتاری پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  نے اپنے پیغام میں  ایرانی انٹیلیجنس کےوزیر حجۃ الاسلام والمسلمین مصلحی اور اس ادارے کے گمنام سپاہیوں کو ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے قاتلوں کی گرفتاری پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صالحی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں یونیورسٹی میں ان شہیدوں کے کام اورجوش و جذبے سے اچھی طرح واقف تھے مجھے معلوم تھا کہ وہ کس طرح قوم و ملک کی خدمت اور سرافرازی کے سلسلے میں پورے انہماک کے ساتھ مشغول ہیں۔

صالحی نے کہا کہ ہماری قوم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایت میں جو راستہ اختیار کیا ہے وہ عزت اور سربلندی کا راستہ ہے اور ایرانی قوم اپنے جائز حقوق سے بھر پور دفاع کرنے کی صلاحیت سے سرشار ہے۔.......

/169