ابنا: لبنان کی ترقی خواہ سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلاط نے اسلامی مقاومت کے ہتھیاروں کو ضروری اور لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان میں ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔ جنبلاط نے قومی گفتگو کے پہلے جلسے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج اگر توقع کی حد تک نہ بھیں ہوں پھر بھی جو نتائج حاصل ہوئے ہیں وہ اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی ایک روشن حقیقت ہے جس کو حذف کرنے کا تصور بالکل غلط ہے کیونکہ حزب اللہ ، لبنان کے وقار اور اسرائیل کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کا مظہر ہے۔....... /169