ابنا: پوليس کے مطابق حيدرآباد کے علاقے حالي روڈ شفيق کالوني ميں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پيش آيا جب ايک سياسي جماعت کا جھنڈا لگانے پر دو گروپوں کے درميان مسلح تصادم ہوا، جس کے نتيجے ميں سياسي جماعت کا ايک کارکن مجاہد تنيو ہلاک اور دو کارکن کامران اور مصطفے سولنگي شديد زخمي ہوگئے.
واقعہ کے بعد علاقے ميں سخت کشيدگي کے باعث پوليس اور رينجرزکو تعينات کردياگيا.
دوسرا واقعہ ہالہ ناکہ کے قريب گوٹھ گوپانگ ميں پيش آيا جب نامعلوم افراد نے عطائي ڈاکٹر انتظار خشک کو اغوا ء کرليا اور بعد ميں فائرنگ کرکے ہٹھڑي بائي پاس پر پھينک کر فرار ہوگئے ،جو اسپتال جاکر دم توڑ گيا.
پنياري اور سرے گھاٹ ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے دو افراد زخمي ہوئے جنہيں سول اسپتال ميں منتقل کرديا گيا ہے.
.......
/169