14 جون 2012 - 19:30

نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ مومن آفاق حسین زخمی ہوگئے۔

ابنا:‌ مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 50 سالہ سید آفاق حسین رضوی ولد محمد استفا رضوی کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں نشانہ بنایا۔ ۔ زخمی سید آفاق حسین رضوی ولد محمد استفا رضوی نے شیعہ کلنگ کو بتایا کہ دہشتگردوں نے پہلے میرا نام لے کر میری شناخت کی تصدیق کی۔ پھر مجھے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والے 50 سالہ سید آفاق حسین رضوی ولد محمد استفا رضوی اورنگی ٹاون جعفریہ امام بارگاہ کے جنرل سکیرٹری ہیں۔ سید آفاق حسین رضوی کو زخمی حالت میں قطر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  دہشتگردوں کی جانب سے پورے ملک میں شیعہ مسلمانوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگرد ہورے ملک میں دندناتے نظر آتے ہیں مگر ہماری حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہے۔ اوپر سے عدلیہ خود دہشتگردوں کو معصوم اور بے گناہ کہہ کر دوبارہ دہشتگردی کے لیے آزاد کردیتی ہے۔ ......./169