ابنا: مرکز اطلاع رساني فلسطين کے مطابق اقوام متحدہ کے ذيلي ادارے آنروا سميت دنيا کی 50 سے زيادہ عالمي نتظيموں نے غزہ کے محاصرے کو پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے شديد افسوس کا اظہار کيا ہے۔ ان تنظيموں نے ايک کانفرنس کے دوران غزہ کي صوتحال کا جائزہ ليا اور عالمي برداري سے اپيل کي کہ وہ غزہ کے15لاکھ لوگوں کو نجات دلانے کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کريں۔
غزہ ميں انروا کے ڈائريکٹر فليپوگرينڈي کا کہنا تھا کہ غزہ کے محاصرے نے اس علاقے کے 15 لاکھ سے زيادہ انسانوں کو شديد بحران سے دوچار کرديا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائيل کي جانب سے جاري محاصرے کے آغاز سے اب تک انکي تنظيم 7لاکھ ،50 ہزار بے گھر فلسطينيوں کو مدد فراہم کرچکي ہے۔ امدادي رساني سے متعلق عالمي ادارے کے سربراہ ميکس ويل گيلارڈ نے اس موقع پر کہا کہ اگر صورتحال اسي طرح جاري رہي تو پھر غزہ ميں بے روزگاري کي شرح ميں خطرناک حدتک اضافہ ہو جائے گا۔
........
/169