14 جون 2012 - 17:15

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ایسے سنگین حالات میں ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں لہذا معاشرے کے محب وطن' باشعور اور سنجیدہ افراد و طبقات اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے آگے آئیں.

ابنا: ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملکی مجموعی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان پہلے ہی بدامنی' لوڈشیڈنگ سمیت دیگربحرانوں اور سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اداروں میں ٹکرائو اور محاذآرائی کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں

انہوں نے اس موقع پر محب وطن حلقوں' سول سوسائٹی ' بابصیرت و دانش و بینش والے افراد سے تقاضا کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ان سیاسی قوتوں سے بھی اس سلسلے میں روابط بڑھائیں جو محاذ آرائی کے خلاف اور ملی یکجہتی کے حامی ہوں تاکہ ایک طاقتور عوامی آواز کے ذریعہ مقتدر حلقوں پر دبائو بڑھایا جاسکے کہ وہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور ملک کو محاذ آرائی سے بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس طرح کی محاذ آرائی قطعی طور پر ملکی مفاد میں نہیں اور نہ ہی ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے
 
.......

/169