13 جون 2012 - 19:30

امريکا نے پاکستان کي سرحد کے قريب اپنے بحري بيڑے کو تعينات کر ديا ہے-

ابنا: پاکستان کي جانب سے افغانستان ميں نيٹو کي سپلائي بند کيے جانے سے چراغ پا امريکا نے اپنے سب سے بڑے بحري بيڑے کو پاکستان کي سرحد کے قريب سمندر ميں تعينات کر ديا ہے- امريکا نے نيٹو کي سپلائي پر بندش کے خاتمے سے نااميد ہونے کے بعد پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا فيصلہ کيا ہے- امريکا نے دو جون سے پاکستان کي آبي سرحد کے قريب اپنا بحري بيڑہ تعينات کرنے کا عمل شروع کيا تھا اور اس وقت يہ بيڑہ گوادر کي بندرگاہ کے قريب موجود ہے- اس بيڑے ميں چار جديد ترين  آبدوزيں، ايندھن کي ضروريات کي تکميل کے ليے دو آئل ٹينکر، دس جنگي جہاز اور کئي طيارہ بردار جہاز شامل ہيں-

پاکستان کے فوجي عہديداروں کا کہنا ہے کہ امريکا نے گوادر کي بندرگاہ کے قريب اپنا فوجي بيڑہ، پاکستان کے حالات بالخصوص صوبہ بلوچستان کے حالات کو مزيد کشيدہ کرنے کے ليے تعينات کيا ہے- اس وقت پاکستان کي آبي سرحد کے قريب ايک جزيرے ميں سترہ سو امريکي فوجي اور ڈيڑھ ہزار غير فوجي اہلکار موجود ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لينسر طيارے بھي اس جزيرے ميں تعينات کر ديئے گئے ہيں.......

/169