13 جون 2012 - 19:30

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ مصری وفود ایران کی ترقی دیکھ کر حیرت میں پڑگئے۔

ابنا: ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ مصر کے شہدا کے اھل خانہ، اطباء اور یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل وفود نے ایران کا دورہ کیا ہے اور انہیں ایران کی ترقی بالخصوص طبی شعبے میں ترقی دیکھ کر بڑی حیرت ہوئي ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں آنے والی تبدیلیوں سے مغرب کے زیر تسلط ملکوں کورہائي ملی ہے اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ اسلامی ملکوں میں اسلامی بیداری کے تحت مثبت تبدیلیوں سے ایران کے ساتھ علاقائي ممالک کی شخصیتوں کی آمد رفت بڑھ گئي ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے گذشتہ روز تہران میں مصر کے شہدا کے اھل خانہ اور ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کا ایک مستقل رکن ہونا چاہیے تاکہ مسلمان اپنے اور ملت مظلوم فلسطین کے حقوق کا دفاع کرسکیں۔.......

/169