13 جون 2012 - 19:30

افغانستان سے نیٹو اتحادي فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر 29 ممالک کی موجودگی میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغازکابل ميں ہوگیاہے ایرانی وزير خارجہ بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں.

ابنا: افغانستان سے نیٹو اتحادي فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر 29 ممالک کی موجودگی میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغازکابل ميں ہوگیاہے ایرانی وزير خارجہ بھی کانفرنس  میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں. ايک روزہ کانفرنس ميں 29 ممالک کو مدعو کياگيا ہے جن ميں  ایران ، ہندوستان ،پاکستان چين ، روس ، سعودي عرب اور ترکي بھي شامل ہيں. کانفرنس ميں نيٹو ، يورپي يونين اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھي شرکت کر رہے ہيں. کانفرنس ميں دہشت گردي کے خلاف جنگ ، منشيات کي اسمگلنگ ، قدرتي آفات سے نمٹنے اور خطے کے ممالک کے درميان تجارتي اور اقتصادي تعلقات کو مستحکم کرنے سميت مختلف معاملات پر غور کيا جارہا ہے.

کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزائی مہمانوں کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے ذرائع کے مطابق نیٹو اورامریکہ نے افغانستان میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور اس تباہی کو چھپانے کے لئے اب وہ دوسرے ممالک کو بھی افغانستان کے مسئلہ میں دخیل کررہے ہیں۔.......

/169