13 جون 2012 - 19:30

امریکی حکام کے مکرو فریب سے بھرے بیانات اور دباؤ کے باوجود ہندوستان نے ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کا امریکہ کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ ایران کا تیل ہندوستان کے لئے نہایت ضروری ہے اور امریکہ ہندوستان کو ایران کے تیل سے محروم نہیں کرسکتا۔ یاد رہے مختلف ملکوں کی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو دوبارہ سات ملکوں کو ایران پر لاگو تیل کے بائيکاٹ سے مستثنی کرنا پڑا ہے جس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ہمارے لئے تیل کی فراہمی کا اہم ترین ذریعہ ہے اور ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کے لئے امریکہ کا دباؤبے اثر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی ضرورتوں کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکہ نے دس یورپی ملکوں اور جاپان کو ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے مستثنی کیا تھا۔ ہندوستان کی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ ہندوستان ایران کے خلاف امریکہ کی عائد کردہ پابندیاں مسترد کرتا ہے اور ان پر عمل کرنا اس کے لئے ضروری نہیں ہے۔.......

/169