ابنا: سعید جلیلی نے آج پارلیمنٹ میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکراتی عمل کی رپورٹ پیش کر تےہوئے کہا کہ دشمن اس بات سے خوف زدہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دیگر قوموں کے لئے پیشرفت اور استقامت کا نمونہ عمل بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایرانعالمی سطح پر سامراج کے خلاف سیاسی اقتصادی اور ثقافتی و سماجی شعبوں میں جو مثالی مزاحمت و استقامت پیش کررہا ہے وہ صرف مزاحمت نہیں ، بلکہ استقامت کے ساتھ پیشرفت بھی ہے اور ایران کی ترقی کا یہ عمل ساری قوموں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پانچ جمع ایک گروپ کامیاب مذاکرات کا خواہاں ہے تو اسے مذاکرات برائے کامیابی کے راسے پر چلنا ہوگا کیونکہ اب دھمکیوں اور بے معنی اور دباؤ کا زمانہ گذر چکا ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کی جانب سے یورےنیم افزودہ کرنے کے ایران کے حق کا تسلیم کیا جانا مذاکرات کا بنیادی موضوع ہے۔
سعید جلیلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ بغداد مذاکرات میں فریق مخالف کی تجویزیورےنیم کی بیس فیصد افزودگی سےمتعلق تھی کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نےاعلان کیاتھاکہ یورےنیم کی بیس فیصد افزودگی کےعمل کےلئے کوئی مدت معین نہيں ہے اوراسی بنیاد پربات چیت شروع ہوئی تھی۔
پارلیمنٹ میں سعیدجلیلی کےبیانات،گروپ پانچ جمع ایک کےساتھ مذاکرات میں ایران کی اصولی پالیسی پر دوبارہ تاکید، ملت ایران کےحقوق کےحصول کےلئےمعینہ راستےپرقدم بڑھانےپرمبنی ہے ۔ درحقیقت تہران مذاکرات کواسی نگاہ سےدیکھتاہے اوراس سلسلےميں کسی طرح کےدہرےرویے کوقبول نہيں کرےگا ۔
امریکہ اوراس کےبعض اتحادیوں نےگذشتہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران پرغیرمنصفانہ اورآزاد عالمی تجارت کےبرخلاف پابندیاں عائدکرنے کےساتھ ہی ایران کےایٹمی سائنسدانوں کوقتل کرنےاور اسٹاکس نٹ وائرس حملےجیسے ہتھکنڈےاستعمال کرکےایران کی پیشرفت روکنےکی کوشش کی لیکن کامیاب نہيں ہوئے۔ان اقدامات کی شکست، دباؤ کےسامنےملت ایران کی استقامت اورحکام ورپارلیمنٹ کی حمایت کانتیجہ ہے۔
پارلیمنٹ نےقوم کےعزم کےمرکزکی حیثیت سے ایٹمی مسئلےمیں ایران کےحقوق کےدفاع کاہمیشہ حساسیت سےجائزہ لیاہے۔ایران کےبیس سالہ ترقیاتی منصوبے میں ایٹمی ٹیکنالوجی میں فروغ اور انرجی کےنئےذرائع پیداکرنے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کےاستعمال اور زرعی ، سائنسی ، تحقیقاتی اورمیڈیکل شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی ضرورت کےسلسلےمیں پارلیمنٹ میں منظورہونےوالےبل،ایٹمی مسئلےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی حساسیت کی علامت ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نےملکی توانائیوں اورقومی ترقی وپیداوار کی حمایت کےسلسلےمیں ایران کےایٹمی ثمرات کی حفاظت میں حکام کےاقدامات کی بھرپورحمایت کی ہےاورنویں پارلیمنٹ بھی اس سےمستثنی نہيں ہے۔ درحقیقت ایران کی پارلیمنٹ اورمجریہ کےحکام کاتعاون ملت ایران کےحقوق کےدفاع اور ملت ایران کےشایان شان مذاکرات کےعمل کی حمایت کااعلان ہے۔
جیساکہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعید جلیلی نےاراکین پارلیمنٹ کےنام اپنی رپورٹ میں تاکیدکی ہے، دشمنوں کےمقابلےمیں ایران کی استقامت رنگ لائی ہے اورایران کےپاس اپنےایٹمی پروگرام کوجاری رکھنےکےلئےایسےافراد موجود ہيں جومقامی توانائیوں سے استفادہ کرتےہوئے ایران کوترقی کی چوٹیوں پرپہنچاسکتےہيں اوراین پی ٹی کی پابندی کےتناظرميں یہ عمل جاری رہےگا ۔.......
/169