11 جون 2012 - 19:30

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کے لۓ ہیں۔

ابنا: نجیب میقاتی نے آج حزب اللہ کے ہتھیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہتھیار قبضے کے مقابلے کے لۓ رکھے گۓ ہیں اور ان کا حزب اللہ کے پاس رہنا مفید اور ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے علاوہ دوسروں کے پاس بھی بھاری ہتھیار موجود ہیں جن کی وجہ سے ملک میں بدامنی پیدا ہوتی ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم نے ملکی مفادات کے تحفظ کے مقصد سے ملک کو علاقائي مسائل سے دور رکھنے کی پالیسی کے سلسلے میں کہا کہ ایسا اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی اس پر تاکید کی ہے۔.......

/169