اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے ایران جانے والی بس کو نشانہ بناتے ہوئے مستونگ کے علاقے درینگڑ میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تا ہم دھماکہ زائرین کی بسیں گذر جانے کے بعد ہوا چنانچہ ایک بس کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 6 زائرین شہید اور 44 زخمی ہو گئے جبکہ بیشتر زائرین محفوظ رہے.
ایک عینی شاہد ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل کے ذریعے کیاگیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیاگیا تھا، جس مقام پر دھماکہ ہوا اُسی مقام سے زائرین امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی 3 بسوں کو گذرنا تھا۔
عینی شاہد نے بتایا کہ زائرین کی بس گذرنے کے بعد دھماکہ خیز موا پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 زائرین شہید اور 44 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کی تصحیح:
ابنا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جو بس دہشت گردوں کے بم دھماکے کا نشانہ بنی ہے وہ عام مسافر بردار بس تھی جبکہ بم زائرین کی بسوں کو نشانہ بنانے کے لئے رکھا گیا تھا چنانچہ جب بم دھماکے سے پھٹ گیا تو زائرین کی بسیں گذر چکی تھیں اور عام مسافر اس بم کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بم دھماکے سے زائرین کی بسیں بال بال بچ گئی ہیں۔
..............
/169