ابنا: پوليس کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے سجن کالوني ميں مسلح ملزمان نے گھر ميں گھس کر فائرنگ کردي،جس کے نتيجے ميں جيکب آباد سے تعلق رکھنے والے 3 افراد زخمي ہوگئے،جھنيں سول اسپتال منتقل کيا جارہا تھا کہ دوران اسپتال منتقلي 40 سالہ شاہ مير چل بسا،فائرنگ کے واقعے ميں احمد علي عرف يارو اور 50 سالہ قائم زخمي بھي ہوئے،لانڈھي کے علاقے مانسہرہ کالوني ميں فائرنگ سے 25 سالہ رضوان احمد زخمي ہوا،جبکہ شاہ فيصل کالوني کے قريب ڈکيتي مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ عامر زخمي ہوا. .......
/169