9 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے فلسطینی عوامی محاذ آزادی کےسربراہ احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائيل کی تقدیراور قسمت کا فیصلہ علاقائی قوموں کے ہاتھ میں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے فلسطینی عوامی محاذ آزادی کےسربراہ احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائيل کی تقدیراور قسمت کا فیصلہ علاقائی قوموں کے ہاتھ میں ہے۔

جلیلی نے کہا کہ آج علاقہ کے حالات اسلامی مقاومت کے حق میں ہیں اور ان حالات سے مسئلہ فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں بہتر انداز میں استفادہ کرنا چاہیے علاقہ میں عوامی انقلاب کی لہرمیں امریکہ اور اسرائیل کے حامی عرب رہنما ڈوب گئے ہیں اور جو باقی بچے ہیں وہ بھی عنقریب ڈوب جائیں گے اور فلسطین کی آزادی کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔

سعید جلیلی نے کہا کہ امریکہ اور علاقہ میں اس کے عرب  اتحادی عوامی انقلاب کی لہر کو اب اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور انھوں نے اپنی کوشش کا آغاز شام سے کردیا ہے وہ شام کو کمزور کرنے اور اسرائیل کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس ملاقات میں فلسطینی عوامی محاذ آزادی کے سربراہ احمد جبرائیل نے فلسطین کے مسئلہ میں ایران کی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران صداقت کے ساتھ فلسطینی قوم کی حمایت کررہا ہے اور فلسطینی عوام ایران کی بے لوث مدد اور تعاون کے شکرگزار ہیں۔ .................

/169