9 جون 2012 - 19:30

بحرين ميں حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت جمعيت وفاق ملي کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي تک بحريني عوام کے مظاہرے جاري رہيں گے.

ابنا: بحرين کي جمعيت وفاق ملي کے سربراہ شيخ علي سلمان نے کہا کہ دنيا کے لوگوں نے بحريني عوام کے انقلاب کي حقانيت کو درک  کرليا ہے اور جب تک اس انقلاب کے مقاصد پورے نہيں ہوجاتے ہماري تحريک جاري رہے گي -

شيخ علي سلمان نے کہاکہ اگر چہ آل خليفہ حکومت بحريني عوام کے انقلاب کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پيش کرنے کي غرض سے  پروپيکنڈہ مہم پر بے تحاشا بجٹ خرچ کررہي ہے ليکن اب دنيا کے لوگوں اور اسي طرح بين الاقوامي اداروں منجملہ اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن نے بحريني  عوام کے انقلاب اور ان کے مطالبات کي حقانيت کو درک کرليا ہے - 

انہوں نے کہا کہ اب عالمي ادارے اور رائے عامہ اس بات کا اعتراف کررہي ہے کہ آل خليفہ حکومت ايک ظالم حکومت ہے -

بحرين کے انقلابي رہنما شيخ علي سلمان  نے کہا کہ آل خليفہ حکومت کو گرانے کا بہترين اور سب سے صحيح راستہ پرامن مظاہرہ ہے -
.......

/169